پشاور گیس سلنڈر دھماکا، تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گورنر خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس

پشاور گیس سلنڈر دھماکا، تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گورنر خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے۔ انہوں نے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون اور دیگر افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات اور معیاری علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب کرے۔

More News