پنجاب کابینہ نے صنعتی ترقی اور ایکسپورٹ پروگرام اسکیم کی خصوصیات کی منظوری دے دی، عظمیٰ بخاری

پنجاب کابینہ نے صنعتی ترقی اور ایکسپورٹ پروگرام اسکیم کی خصوصیات کی منظوری دے دی، عظمیٰ بخاری

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق صوبائی کابینہ نے صنعتی ترقی اور ایکسپورٹ پروگرام اسکیم کی خصوصیات کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا، کاروباری مواقع بڑھانا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت چھوٹی اور بڑی صنعتوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کا منصوبہ شامل ہے، تاکہ صنعت کار اپنی پیداواری صلاحیت بہتر بنا سکیں اور نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو۔

اس سے قبل پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صنعتی ترقی اور ایکسپورٹ پروگرام پر عمل درآمد کی منظوری دی تھی۔ پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی منصوبے میں صنعتوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

منصوبے کے مطابق 10 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے، 10 کروڑ سے ایک ارب روپے تک کے قرضوں پر 3 فیصد اور ایک ارب سے 5 ارب روپے تک کے قرضوں پر 5 فیصد مارک اَپ مقرر کرنے کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے صنعتی شعبے کو مالی معاونت فراہم کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدی صلاحیت میں اضافے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

More News