پی ٹی آئی کے ناراض ارکانِ اسمبلی کا حکومت پر عدم مشاورت اور بدانتظامی کا الزام

پی ٹی آئی کے ناراض ارکانِ اسمبلی کا حکومت پر عدم مشاورت اور بدانتظامی کا الزام

پشاور:جنید طورو

پاکستان تحریک انصاف کے بعض ناراض اراکینِ صوبائی اسمبلی نے پارٹی قیادت کو ارسال کردہ ایک خط میں صوبائی حکومت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود بانی چیئرمین عمران خان کے وژن، گڈ گورننس اور میرٹ کی پالیسیوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
اراکینِ اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ حکومتی معاملات میں غیر متعلقہ افراد کی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ میرٹ کو نظر انداز کرکے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی جا رہی ہے۔خط کے مطابق ترقیاتی فنڈز اور اہم حکومتی فیصلوں میں منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا اور ان کے اختیارات کو مسلسل بائی پاس کیا جا رہا ہے۔
ناراض اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ عوامی نمائندوں کو فیصلہ سازی کے عمل سے دور رکھنے کے باعث نہ صرف حکومتی امور متاثر ہو رہے ہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
خط کے اختتام پر اراکین اسمبلی نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت میں منتخب نمائندوں کی مؤثر مشاورت کو یقینی بنایا جائے غیر متعلقہ عناصر کی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے اور عمران خان کی رہائی سمیت درپیش سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری قابلِ عمل اور فیصلہ کن حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »