لاہور میں تیز رفتار ڈرائیونگ نے 3 جانیں لے لیں، ملزم ڈرائیور گرفتار

لاہور میں تیز رفتار ڈرائیونگ نے 3 جانیں لے لیں، ملزم ڈرائیور گرفتار

لاہور: شیراکوٹ پولیس نے تیز رفتاری اور غفلت و لاپروائی سے گاڑی چلا کر تین افراد کی جان لینے اور آٹھ مسافروں کو زخمی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ بابو صابو سے ٹھوکر نیاز بیگ موٹروے کی جانب پیش آیا، جہاں ملزم دانش عرف دانہ نے مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث ٹیوٹا ہائی ایس ویگن کو پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون فوزیہ، ان کا جواں سال بیٹا اور ممتاز نامی شہری جاں بحق جبکہ آٹھ مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ملزم تباہ شدہ گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور کڑی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔

More News

Breaking

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت،ایت نور کےوالد آبدیدہ ، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم ہری پور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

Read More »