پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر مقرر

پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر مقرر

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریریز نے پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین کو یونیورسٹی آف سوات، چارباغ کا وائس چانسلر مقرر کردیا۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین کی تقرری خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 میں 2024 کی ترامیم کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین اس وقت قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کے عہدے پر ابتدائی طور پر دو سال کے لیے فوری طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں ان کی مدتِ تقرری میں مزید دو سال کی توسیع کی جا سکے گی، جس کے بعد ان کی مجموعی مدت چار سال تک ہو سکتی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر کا مالی پیکیج محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے 27 مئی 2022 کو جاری کردہ متعلقہ نوٹیفکیشن کے تحت ہوگا۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے تقرری کے نوٹیفکیشن کی نقول ہائر ایجوکیشن کمیشن، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف سوات اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی ہیں۔

More News