خضدار: ایف سی ساؤتھ اسپیشل آپریشن ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

خضدار: ایف سی ساؤتھ اسپیشل آپریشن ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، 172 ریکروٹس فارغ التحصیل

کوئٹہ:ویب ڈیسک

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ٹریننگ سینٹر خضدار میں اسپیشل آپریشن ونگ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 172 ریکروٹس نے سخت تربیت مکمل کر کے فرائض سنبھالنے کے لیے تیاری ظاہر کی۔

تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے کامیاب ریکروٹس کو مبارکباد دی۔

حکام کے مطابق اسپیشل آپریشن ونگ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی ایک خصوصی فورس ہے، جو جدید جنگی حکمت عملی اور گوریلا وارفیئر کی مہارتوں سے لیس ہے۔

پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے تقریب کے دوران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا اور بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے خدمات انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

More News