محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ میں قندھار واریئرز کا حصہ بن گئے

محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ میں قندھار واریئرز کا حصہ بن گئے

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) میں شرکت کے لیے تیار ہیں، جہاں انہیں قندھار واریئرز نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں قندھار واریئرز نے محمد عامر کو پلاٹینم کیٹیگری میں پہلی پک کے طور پر منتخب کیا۔ وہ لیگ میں برطانوی کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

محمد عامر نے برطانوی شہریت کی بنیاد پر افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی، جس کے باعث انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

افغانستان پریمیئر لیگ کا ڈرافٹ دبئی میں جاری ہے، جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو فرنچائزز اپنی ٹیموں کا حصہ بنا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگ کے ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کرکٹرز نے بھی رجسٹریشن کرائی تھی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور اب برطانوی شہریت کے تحت افغانستان پریمیئر لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

More News