فیصل کریم کنڈی کی خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کرنے میں دلچسپی

فیصل کریم کنڈی کی خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت بنانے کی کوششوں کی تصدیق


ڈی آئی خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت کے قیام کی کوششیں جاری ہیں۔ ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں اور مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے برقرار ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنما وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے خواہاں ہیں اور پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث قیادت میں تبدیلی عمل میں آئی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے اور صوبے میں پیپلز پارٹی کے سب سے زیادہ منتخب نمائندے اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی واپسی سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص ایک بار تحریک انصاف سے الگ ہو جائے اس کی واپسی آسان نہیں ہوتی۔

More News