دعا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں،بلاول

امن کے قیام کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو زرداری

اسکردو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدہ صورتحال اور جنگی ماحول کے تناظر میں امن کے قیام کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششیں نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو ان کوششوں پر فخر ہے اور پوری قوم دعاگو ہے کہ یہ سفارتی اور امن مشن کامیاب ہو۔

اسکردو میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شام، فلسطین اور لبنان میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں سیاسی سرگرمیوں سے زیادہ امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حالات میں دنیا بھر کے عوام جنگ کے اثرات اور بوجھ کو برداشت کر رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ امن کی کوششیں کامیاب ہوں اور خطے کو مزید تباہی سے بچایا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جاری سفارتی اقدامات مثبت نتائج دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے پسماندہ اور محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسی معاشی ترقی کا کیا فائدہ جس میں امیر مزید امیر اور غریب مزید مشکلات کا شکار ہو جائے۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ملک کا واحد ایسا ادارہ قرار دیا جو براہ راست غریب خاندانوں تک پہنچتا ہے۔ بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف ہونے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی اور آئندہ بجٹ میں اس پروگرام کے فنڈز میں اضافے کا اعلان متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے، جبکہ گلگت بلتستان کو اس کی موجودہ شناخت دینے کا سہرا بھی صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »