ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان، سویرا گل نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی
لوئر دیر میں ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تنگی تیمرگرہ کی طالبہ سویرا گل نے 1174 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
ایس پی ایس بٹ خیلہ کی طالبہ طوبیٰ ایمان نے 1162 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول وتنگی خال کے طالب علم اویس احمد اور یو پی ایس چکدرہ کے طالب علم طلحہ داؤد نے 1161 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب طلبہ، والدین اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی








