حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر فنانس اکرام اللہ جان برطرف
پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کے ڈائریکٹر فنانس اکرام اللہ جان کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز کے سیکرٹری نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اکرام اللہ جان کے خلاف پیشہ ورانہ اسناد کی تصدیق نہ ہونے اور کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیے جانے پر کارروائی کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ آف گورنرز نے اپنے 62ویں اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس کی برطرفی کا فیصلہ کیا۔ ان کی برطرفی کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں آئٹم نمبر 9 کے تحت زیر غور آیا، جس کے بعد بورڈ نے ان کی خدمات ختم کرنے کی منظوری دی۔
بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کے بعد ڈائریکٹر فنانس کی برطرفی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔








