کراچی میں عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

کراچی میں عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

کراچی: منگھو پیر روڈ کے قریب نیا ناظم آباد کے علاقے میں عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کا حصہ گرنے کا واقعہ منگھو پیر روڈ کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور ملبے تلے مزید کسی شخص کے دبے ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔

واقعے کے بعد عمارتوں کی تعمیر اور حفاظتی انتظامات سے متعلق سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔

More News