سندھ میں ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 41 تک پہنچ گئی
کراچی: سندھ میں ایم پاکس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی، جسے گزشتہ روز نیپا اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
متاثرہ نوجوان کو جسم پر دانوں کی شکایت تھی، جس کے بعد نمونے پی سی آر ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے۔ ٹیسٹ رپورٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔
متاثرہ مریض کو نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔
رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 28 جبکہ کراچی میں 13 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔







