فرانس کے قومی بلڈ بینک پر سائبر حملہ، خون اور پلازما کی تمام مصنوعات محفوظ

فرانس کے قومی بلڈ بینک پر سائبر حملہ، خون اور پلازما کی تمام مصنوعات محفوظ

فرانس میں قومی بلڈ بینک کے زیرِ استعمال خون اور پلازما محفوظ رکھنے والے کولڈ اسٹوریج سسٹمز کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث خون کی کسی بھی مصنوعات یا نمونے کو نقصان نہیں پہنچا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق سائبر حملہ 2 نومبر 2026 کو ملک کے تین مختلف مقامات پر قائم پلازما ذخیرہ کرنے کی سہولتوں پر کیا گیا۔ ہیکرز نے ریفریجریشن سسٹمز کی درجہ حرارت اور برف پگھلانے سے متعلق ترتیبات تبدیل کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں کولڈ اسٹوریج رومز کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

فرانس کے قومی ادارے برائے خون کے مطابق حملے کے دوران کولڈ اسٹوریج سسٹمز کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والے نظام متاثر ہوئے، تاہم ادارے کے خودکار نگرانی اور الارم سسٹم نے فوری طور پر غیر معمولی تبدیلیوں کی نشاندہی کردی۔

خطرے کی اطلاع ملتے ہی عملے نے ہنگامی اقدامات کیے اور پلازما کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے ممکنہ نقصان سے بچا لیا۔

متاثرہ مراکز میں خون کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والے پلازما کے تھیلے اور ادویات کی تیاری میں کام آنے والا پلازما ذخیرہ کیا جاتا تھا۔

فرانسیسی بلڈ بینک نے تصدیق کی ہے کہ سائبر حملے کے باوجود خون کی تمام مصنوعات محفوظ رہیں اور کسی مریض کی صحت کو خطرہ لاحق نہیں ہوا۔

More News