آپریشن ردُّ الفتنہ 3، بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک

آپریشن ردُّ الفتنہ 3، بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: آپریشن ردُّ الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کمبیلہ اور عاصم آباد کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کیا، جس کے دوران مجموعی طور پر 68 مربع کلومیٹر علاقے کو کلیئر کرالیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 دہشت گردوں کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ آپریشن میں 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، جن میں دہشت گرد گروہ کا سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ دہشت گردوں کی متعدد پناہ گاہیں بھی ختم کردی گئیں۔

آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے جھنڈے بھی ہٹا دیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردُّ الفتنہ 3 پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا

More News