پشین میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

پشین میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

پشین میں زیارت کراس کے قریب ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو کوئٹہ پہنچانے کے بعد ان کا اسکواڈ واپس ہرنائی جا رہا تھا۔ زیارت کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اسکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے دو محافظ زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کی شناخت نصراللہ اور دوست محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث نامعلوم مسلح افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ حکام کی جانب سے واقعے کے محرکات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

More News

Breaking

خیبرپختونخوا میں ماحولیاتی تحفظ ادارے کے اہلکاروں پر چیف سیکرٹری کے نام پر مبینہ وصولیوں کا الزام

خیبرپختونخوا میں ماحولیاتی تحفظ ادارے کے اہلکاروں پر چیف سیکرٹری کے نام پر مبینہ وصولیوں کا الزام پشاور: خیبرپختونخوا میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ادارے

Read More »